منڈگوڈ:25؍جنوری (ایس او نیوز) خشک سالی کے حالات کا بہتر اور متبادل انتظام کرتے ہوئے بدحال چھوٹے مزدوروں اور کسانوں کو مناسب راحت پہنچانے کا مطالبہ لےکر تعلقہ مزدور پرانت سنگھا کے صدر بھیمنا بھوی کی قیادت میں تحصیلدار کی معرفت ریاستی وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم سونپاگیا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ ریاست کے 176تعلقہ جات میں سے 156تعلقہ جات کی خشک سالی سے حالت ابتر ہوگئی ہے، جس کے راست اثرات کسانوں اورمزدوروں پر ہورہے ہیں۔ مانسون اور ربیع دونوں موسموں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے سبھی فصلیں سوکھ گئی ہیں۔ عوام کے لئے پینے کا پانی ملنا محال ہوگیا ہے۔ چرند اور پرند سمیت کسانوں کے مویشیوں کو چارے کی قلت ہے، مجبوری میں جانوروں کو بیچ کر روزگار کی تلاش میں شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں، اس کو روکنا ضروری ہوگیا ہے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت زرعی مزدوروں اور کسانوں کو فوری طورپر روزگار مہیا کرے۔ اس موقع پر راج کمار پوار، بھوت راج چتراگار،دستگیر شیخ، ہنومنتپا، ہلگپا، ایرپا،کالپا، وینکپا، وینکپا نیاسرگی وغیرہ موجود تھے۔